لاہور(شوبز ڈیسک)یوکے میں بننے والی فلم ” دیوانہ ” کی لاہور کے سینما گھروں میں نمائش کے سلسلہ میں تشہیر شروع کر دی گئی ۔
اداکارہ زارا اکبر ،عدنان خان اور امین گوندل کی فلم ” دیوانہ” کو 2جون کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔
پاکستان میں نامزد منتظمین کی جانب سے فلم کی تشہیر اور ریلیز کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ فلم کی تشہیر کے لئے فلیکسز اور ہورڈنگز بھی آویزاں کئے گئے ہیں ۔فلم کی سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کا سلسلہ جاری ہے ۔