اسلا م آباد(کورٹ نیوز )اسلام آباد کی عدالت نے عدم پیشی پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں وزیراعلی کے پی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے عدم پیشی پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا۔بعد ازاں سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔