رونالڈو، میسی، نیمار

رونالڈو، میسی، نیمار سمیت کئی بڑے ستاروں کا آخری ورلڈ کپ ہونے کا امکان

نیویارک (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 جہاں دنیا کی بہترین ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی جنگ کا میدان بنے گا، وہیں یہ عظیم فٹبالرز کے لیے عالمی اسٹیج پر آخری حاضری بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، نیمار، لوکا موڈرچ، محمد صلاح اور دیگر تجربہ کار ستارے ممکنہ طور پر اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں، جس کے باعث شائقین کی نظریں نہ صرف ٹورنامنٹ بلکہ ان لیجنڈری کھلاڑیوں کی آخری عالمی مہم پر بھی مرکوز ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 فٹبال کے کئی عظیم کھلاڑیوں کے لیے عالمی اسٹیج پر آخری ٹورنامنٹ ثابت ہوسکتا ہے۔ عمر، فٹنس مسائل اور مستقبل کے غیر یقینی امکانات کے باعث متعدد معروف فٹبالرز ممکنہ طور پر اپنے آخری ورلڈ کپ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں