ماسکو(انٹرنیشنل نیوز )روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے متحرک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور عرب ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت کے عمل میں پاکستان، چین اور مصر کا تعاون شامل ہوگا، ایران عرب ممالک کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔