ماسکو (انٹرنیشنل نیوز) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پربڑی بمباری کا منصوبہ بنالیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے امریکی سفارتکاروں اور شہریوں سمیت تمام غیرملکیوں کو جلد از جلد کیف چھوڑنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام یوکرینی شہری بھی فوجی تنصیبات سے دور رہیں۔
واضح رہے کہ روس نے چند روز قبل روز یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے اطراف میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس میں اوریشنک ہائپر سونک میزائل کا استعمال کیا گیا تھا، اس حملے کو 4 سال سے جاری جنگ کے دوران کیف شہر پر کیے گئے شدید ترین حملوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب روس اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس دوران یوکرین جنگ اور ایران کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔