راولپنڈی میں اکیڈمی پرنسپل کے خلاف طالبہ کو ہراساں کرنے اور دھوکہ دہی کے الزامات پر مقدمہ درج

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں ایک اکیڈمی پرنسپل کے خلاف طالبہ کو دھوکہ دے کر استحصال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ نے الزام لگایا کہ پرنسپل نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر دباؤ ڈالا اور مسلسل ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ طالبہ کے بیان کے مطابق معاملہ 2023 میں اُس وقت شروع ہوا جب وہ اکیڈمی میں داخل ہوئی۔ متاثرہ نے مزید کہا کہ وہ طویل عرصے تک خوف اور بدنامی کے ڈر سے خاموش رہی لیکن اب انصاف کے لیے سامنے آئی ہے۔ پولیس نے پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

2 تبصرے ”راولپنڈی میں اکیڈمی پرنسپل کے خلاف طالبہ کو ہراساں کرنے اور دھوکہ دہی کے الزامات پر مقدمہ درج

اپنا تبصرہ لکھیں