ایازصادق

دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کیلئے پوری قوم متحد ہے ،ایازصادق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 27 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے عزم اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر قوم کو فخر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دہشتگردی کے خلاف عزمِ استحکام کے تحت جاری قومی مہم کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لئے پوری قوم متحد ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے شمالی وزیرستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز کی کامیابی کےلئے نیک تمناﺅ ں کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے امن و استحکام کے ضامن ہیں اور پوری قوم سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں