دلیپ جوشی

دلیپ جوشی نے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں کام نہ کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارت کے معروف کامیڈی سیریل ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں اہم کردار ادا کرنے والے دلیپ جوشی نے ڈرامہ سیریل چھوڑنے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں دلیپ جوشی نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس دوران اپنے کامیڈی سیریل ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے 18 سال مکمل ہونے کے حوالے سے گفتگو کی۔

دلیپ جوشی نے کہا کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کو 18 سال ہوگئے ہیں اور لوگوں کی جانب سے اسے پسند کیا جا رہا ہے، یہ ناقابلِ یقین سفر ہے اور اسے کامیاب بنانے میں پوری ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔اداکار نے ڈرامہ چھوڑنے کی افواہوں پر کہا کہ انہوں نے بھی ایسی خبریں سنی ہیں، سوشل میڈیا اب پیسے کمانے کا ذریعہ بن گیا ہے، اپنے ویوز بڑھانے کیلئے لوگ کچھ بھی کہانیاں بنا دیتے ہیں لیکن افسوس ہوتا ہے جب نامور میڈیا ہاسز بغیر تصدیق کیے خبریں چھاپ دیتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ایک ریس لگی ہوئی ہے جس میں سب دوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا انفلوئنسر یا سوشل میڈیا پر اپنے ویوز کمانے والے جو لوگ ہیں ان سے ہٹ کر میڈیا ہاسز سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ جب بھی کوئی خبر پبلش کریں تو اس سے پہلے پروڈکشن ہاﺅ س یا جس شخص کے بارے میں بات کی جا رہی ہے اس سے ایک بار تصدیق ضرور کر لیا کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں