رضا عارف

دشمن نے کم سے کم وقت میں ایرانی ردعمل کی تلخی کا مزہ چکھ لیا، رضا عارف

تہران(انٹرنیشنل نیوز )ایران کے نائب صدر رضا عارف نے کہا کہ دشمن نے کم سے کم وقت میں ایرانی رد عمل کی تلخی کامزہ چکھ لیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں نائب صدر رضا عارف نے کہا ایران کے بھرپور حملوں کے بعد اسرائیل جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا، آپریشن نصر نے ایرانی مزاحمت کی ایک نئی سطح کا مظاہرہ کیا، ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے۔

رضا عارف نے کہا کہ ایران اپنی سرزمین، اقدار کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا، اپنی قومی سلامتی اور دفاعی مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھاتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں