کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار و ٹی وی شو ہوسٹ دانش تیمور جو کئی سالوں سے شوبز کی دنیا کا حصہ ہیں، اپنے کرئیر کے عروج پر ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ان کے متنازعہ بیانات نے ان کے کیریئر کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔
دانش تیمور نے حالیہ دنوں میں ایک رپورٹر کے ساتھ بدتمیز رویہ اختیار کر کے سوشل میڈیا پر نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دانش تیمور محفلِ سحور کے بورڈ کے ساتھ کھڑے پوز دیتے نظر آرہے تھے اور اس دوران ایک رپورٹر نے دانش تیمور کا حالیہ تنقید کی زد میں آنے والا لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ادھر دیکھیں گے آپ؟اس پر دانش تیمور نے اسے دیکھتے ہوئے کہا کہ،آپ سائیڈ میں آئیں میں آپ کو دکھاتا ہوں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، مختلف صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے دانش تیمور کے رویے پر انکو بدتمیز اور مغرور قرار دیا، جب کہ دیگر نے اس ویڈیو کو محض ایک مذاق سمجھا۔