لاہور(شوبز ڈیسک)خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ خدا کی ذات نے انسان کو سب سے خوبصورت اور بہترین مخلوق کے طور پر پیدا کیا ہے ،خدا کی ذات نے ہر چہرے کو خوبصورت بنایا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں سجل علی نے کہا کہ سب چہرے خدا کی ذات نے بنائے ہیں اور سب ہی خوبصورت ہیں ،اصل میں انسان اندر سے کتنا خوبصورت ہے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے ، آپ بہت خوبصورت ہوںلیکن آپ کی وجہ سے لوگوں دکھی ہیں تو آپ کی خوبصورتی کوئی معنی نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کبھی کسی کا دل نہ دکھے اوراگر مجھے محسوس ہو کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں خود اس سے معذر ت کر لیتی ہوں ، اس سے انسان چھوٹا نہیں ہو جاتا بلکہ یہ خدا کے نزدیک بھی پسندیدہ عمل ہے ۔