اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے ملک کے 79 اضلاع میں رواں ماہ خصوصی پولیو مہم منعقد کرنےکا فیصلہ کیا ہے،مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 18 مئی سے 24 مئی تک جاری رہے گی۔
قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے خصوصی مہم کے اہداف مقررکردیئے،مہم کے دوران 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاﺅکے قطرے پلائے جائیں گے،مئی کی یہ خصوصی پولیومہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائےگی۔پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کوانسداد پولیوکےقطرےپلائےجائیں گے،سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا ﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے،خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅکے قطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان کے 25 مخصوص اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کوانسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے،اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے،قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹرکا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔