محمود خان اچکزئی

حکومت ، اپوزیشن میں رابطے، وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کا پیغام بھجوادیا، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم آفس یا ہاﺅس میں ملاقات کی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم آفس یا ہاﺅس میں ملاقات سے معذرت کرلی، تاہم اپوزیشن لیڈر نے غیر جانبدار مقام پر ملاقات کی تجویز دے دی۔ابتدائی طور پر محمود خان اچکزئی نے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کی رہائشگاہ پر ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے مابین پیغام رسانی گزشتہ ہفتہ ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر بھی گفتگو ہوگی۔

2 تبصرے ”حکومت ، اپوزیشن میں رابطے، وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت

  1. Nice read, I just passed this onto a friend who was doing some research on that. And he just bought me lunch because I found it for him smile So let me rephrase that: Thanks for lunch! “We know what happens to people who stay in the middle of the road. They get run over.” by Ambrose Gwinett Bierce.

    http://www.arderborelnot.com/

اپنا تبصرہ لکھیں