لاہور(کورٹ نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ حق مہر بیوی کا بنیادی قانونی حق ہے جس کی ادائیگی شوہر پر لازم ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے حق مہر کی ادائیگی سے متعلق فیصلہ جاری کردیا جس میں نیا قانونی نکتہ طے کر دیا گیا ۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ حق مہر کی مکمل ادائیگی تک بیوی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ شوہر سے علیحدہ رہ سکتی ہے، نکاح کے بعد شوہر پر بیوی کی کفالت اور نان و نفقہ کی مکمل ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے عرفان سرفراز کی آئینی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپیلیٹ کورٹ کے دائر اختیار کے خلاف درخواست کو خارج کر دیا۔