نعیم قاسم

حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم کا اسرائیل سے مذاکرات کرنے سے انکار

بیروت(انٹرنیشنل نیوز)حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل سے مذاکرات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا کہ ایران امریکا معاہدہ جلد مکمل ہوگا، معاہدے کے نتیجے میں مکمل جنگ بندی ممکن ہو سکے گی، لبنانی حکومت اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات فوری ترک کرے۔

نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات ناقابل قبول ہیں، براہ راست مذاکرات سے صرف اسرائیل کو فائدہ ہوگا، لبنان کے تمام مسائل اندرونی طور پر حل کیے جا سکتے ہیں، بیرونی دبا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، امریکا کو رعایت دینا دراصل اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا تباہی کے مترادف ہوگا، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، حزب اللہ کا اسلحہ لبنان کے دفاع اور اسرائیلی خطرات کے خلاف مزاحمت کی بنیادی قوت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں