اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ حج کا پروقار اجتماع امت مسلمہ کے باہمی اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرتا ہے، اسی جذبہ محبت و ایثار اور باہمی تعاون میں اصل قومی اور اجتماعی ترقی و خوشحالی کا راز پنہاں ہے۔حج 1447 ہجری 9 ذوالحجہ پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ حج کے روح پرور اور بابرکت موقع پر امت مسلمہ اور بالخصوص فریضہ حج ادا کرنے والیوالیتمام حجاج کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوںنے کہاکہ حج کا مبارک دن عبادت گزاروں کے لئے اللہ تعالی کی رحمت اور فضل و کرم کے حصول کا بہترین موقع ہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ حاجیوں اور تمام مسلمانوں کی عبادات کو قبولیت عطاء فرمائے اور اسلامی اقدار کو اپنی عملی زندگی میں رائج کرنے کی توفیق دے۔
انہوںنے کہاکہ حج کا پروقار اجتماع امت مسلمہ کے باہمی اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرتا ہے، اسی جذبہ محبت و ایثار اور باہمی تعاون میں اصل قومی اور اجتماعی ترقی و خوشحالی کا راز پنہاں ہے۔انہوںنے کہاکہ حج کی بابرکت اور مقدس ساعتوں میں پاکستان من حیث القوم دنیا بھر میں امن و سلامتی اور استحکام کیلئے دعا گو ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم اللہ کے حضور دست بدعا ہیں کہ عالمی امن، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارہ کی فضا کو تقویت ملے تاکہ فلاح انسانیت اور اجتماعی بھلائی کے لیے کام ہو سکے۔ آمین! حج مبارک!۔
٭٭٭٭٭