مبینہ زیادتی

حافظ آباد،ٹیوشن سے واپسی پرگیارہویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی) حافظ آباد کے علاقے سوئیانوالہ میں گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی ہے ۔

پولیس کے مطابق طالبہ کے والد کی مدعیت میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور سہولت کار 2 خواتین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ بیٹی ٹیوشن سے گھر واپس آرہی تھی، ملزمان نے 2 خواتین کی مدد سے اسے اغوا کیا۔

پولیس حکام کے مطابق طالبہ اور گرفتار ملزم کا ڈین این اے کرالیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں