جے کے رولنگ اور ہیری پوٹر اداکاروں کے درمیان اختلافات نے نیا رخ اختیار کر لیا

ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ اور فلم کے مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکاروں ایما واٹسن اور ڈینیئل ریڈکلف کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جے کے رولنگ نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ اداکاروں کی بعض آراء سے اتفاق نہیں کرتیں اور اس پر انہیں کھل کر اپنی رائے دینے کا حق ہے۔

یہ صورتحال اُس وقت سامنے آئی جب ایما واٹسن نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ وہ مصنفہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ تاہم رولنگ نے اختلافات پر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کے تجربات اور جدوجہد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ تنازع دراصل اس وقت شروع ہوا جب رولنگ کے ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے متعلق بیانات پر مختلف حلقوں نے تنقید کی، جس کے بعد ہیری پوٹر کے کچھ فنکار بھی ان سے اختلاف کرنے لگے۔ ناقدین کے مطابق یہ معاملہ اب محض فنکاروں کے ذاتی خیالات تک محدود نہیں رہا بلکہ مداحوں کے لیے بھی بحث کا نیا موضوع بن گیا ہے۔

2 تبصرے ”جے کے رولنگ اور ہیری پوٹر اداکاروں کے درمیان اختلافات نے نیا رخ اختیار کر لیا

اپنا تبصرہ لکھیں