فیصل آباد (ایجوکیشن ڈیسک)گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کا تیسرا کانووکیشن کل23جون بروز جمعہ کومنعقد ہو گاجس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب و چانسلرجی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد محمد بلیغ الرحمن ہوں گے جبکہ فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔
یونیورسٹی کی کنٹرولر امتحانات مسز رضوانہ تنویر رندھاوانے بتایا کہ جلسہ تقسیم اسناد میں پی ایچ ڈی ڈگری سیشن2019 تا 2022، ایم ایس و ایم فل سیشن2019 تا 2021،ایم اے،ایم ایس سی سیشن2019 تا 2021 اور 2020 تا 2022 اوربی ایس ڈگری سیشن2017 تا 2021 اور2018 تا 2022 کی 4000 طالبات کو ڈگری سے نوازا جائے گاجبکہ تمام طالبات کاکانوکیشن سے پہلے فل ڈریس ریہرسل پر آنا لازمی ہےانہوں نے کہا کہ میڈلز حاصل کرنے والی طالبات والدین میں سے کسی ایک کو ساتھ لا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کانووکیشن کے شاندار انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کانووکیشن میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات میں ڈگریاں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی گریجوایٹس میں میڈلز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں متعلقہ طالبات کو باضابطہ آگاہ کردیاگیا ہے۔