اسلا م آباد(کامرس ڈیسک ) مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترسیلاتِ زر نے مالی سال 2027 کا مضبوط آغاز کیا ہے۔ ایکس پر اپنی ٹوئیٹ میں اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے خرم شہزاد نے لکھا کہجولائی 2026 میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقم تقریبا 3.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔
یہ رقم گزشتہ سال جولائی 2025 کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے جبکہ جون 2026 کے مقابلے میں ماہانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ مالی سال 2026 کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھتا ہے۔