ابرار الحق

جواد احمد کے سیاسی عزائم پر ابرار الحق کا دلچسپ ردِعمل

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار ابرار الحق نے ساتھی گلوکار جواد احمد کے سیاسی عزائم پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔ابرار الحق نے حال ہی میں ایک پروگرام میں میزبان کے سوال پر کہا کہ میں بس اب جواد احمد کی باتوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

اس شو میں گلوکار سے اقرار الحسن کی سیاست میں انٹری کے بارے میں بھی سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ نئے لوگوں کو آنا چاہیے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ لوگوں کا حق ہے۔گلوکار نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹی بنانا اقرار الحسن کا حق ہے اور ان کی پارٹی کو قبول کرنا یا نہ کرنا عوام کا حق ہے، جوانوں کو سیاست میں آنے کا موقع دیں اور ان کی بات سنیں۔انہوں نے ازراہِ مذاق پنجابی میں کہا کہ ویسے جو بندہ 3 بیویوں کو قابو کر سکتا ہے وہ ہو سکتا ہے کہ قوم کو بھی قابو کر لے۔

اپنا تبصرہ لکھیں