امریکی وزیر خارجہ

جنگ بندی کی نئی تجویز، امریکی وزیرخارجہ کے لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے رابطے

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے رابطے کئے ہیں۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے رپورٹر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نئی جنگ بندی کی تجویز پر لبنانی او ر اسرائیلی رہنماﺅں سے گفتگو کی۔

امریکی تجاویز میں شامل ہے کہ حزب اللہ پہلے اسرائیل پر حملے روکے، جواب میں اسرائیل بیروت میں کشیدگی سے گریز کرے گا۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے رپورٹر کے مطابق اسپیکر لبنانی پارلیمنٹ نے کہا کہ اسرائیل پہلے حملے روکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں