اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے علم کی معراج حاصل کرنی ہے جس قوم میں علم کی جستجو نہیں وہ غلامی میں رہتی ہیں ہمیں علمی تحریک کی ضرورت ہے،
یونیورسٹی آف نارووال کے طلبہ بہترین صلاحیتوں سے تعارف پیش کریں تاکہ پوری دنیا کے طلبہ یہاں داخلے کیلئے منتظر ہوں علم کی قیادت فکر اتحاد ویگانت سے ہی کامیابی ملتی ہے نارووال کی دھرتی گواہی دے گی کہ ہم نے آنے والی نسلوں کی تیاری کی ہے۔نارووال کو علم کی بستی بنانا میرا خواب تھا اور آج میرے لئے خوشی کا دن ہے کہ تعبیر مل رہی ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف نارووال کے 13 مختلف منصوبہ جات کی افتتاحی تقریب میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی آف نارووال ایک تناور درخت بن چکی ہے اور معیاری تعلیم بچوں کو انکی دہلیز پر مل رہی ہے کوشش کریں گے نارووال یونیورسٹی کی بتیاں 24 گھنٹے جلتی نظر آئیں امریکہ اور برطانیہ میں 24 گھنٹے تدریسی عمل جاری رہتا ہے اگر اللہ کا قرب حاصل کرنا ہے تو قرآن کے اندر سے بھی علم حاصل کرنے کا شعور ملتا ہے۔ ہمیں علم و محقق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے یونیورسٹی کے طلبہ کو اعتماد دیا ہے امید کرتا ہوں کہ طلبہ و طالبات اس یونیورسٹی کو محنت کے ساتھ پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹی بنائیں گے اور کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کریں گے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج کو جلد بحال کر دیا جائے گ۔۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومت کے 4 سالہ دور میں ترقی کو بریک لگ گئی عوام ان سے پچھلے دور کا حساب لیں گے،
یونیورسٹی آف نارووال کے ترقیاتی پروگرام کے فیز 2 کے تحت تقریبا ایک ارب 70 کڑوڑ روپے کی لاگت سے انسٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز , کمرشل سنٹر، کیفے ٹیریا، گیسٹ ہاس ، مسجد ، ہاسٹلز، فیکلٹی اور سٹاف کی رہائشیں تعمیر کی جائیں گے ، ان تمام منصوبوں کی تعمیر نیشنل لاجسٹک سیل این ایل سی کرے گی اور یہ تمام منصوبے ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل ہونگے جس کے بعد طلبہ و طالبات تمام سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے ،
ان منصوبوں کا دلکش تعمیراتی ڈیزائن سپین کے مسلم طرز تعمیر کے تحت تیار کیا گیا ہے، اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال ڈاکٹر طارق محمود، پرنسپل یو وی اے ایس پروفسیر ڈاکٹر محمد یونس ، پرنسپل نارووال پبلک سکول پروفیسر محفوظ الرحمان ،ریجنل ڈائیریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن عبدالغفود ، ڈپٹی کمشنر محمد اشرف، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمان ،
سابق ایم پی ایز خواجہ محمد وسیم بٹ، رانا منان خاں، بلال اکبر خان ، سردار رمیش سنگھ اروڑا ، این ایل سی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر بریگیڈئیر جمیل فاروقی کے علاوہ عمائدین علاہ ، اساتذہ اکرام اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی چوہدری احسن اقبال کی زیرصدارت کمیٹی روم میں ترقیاقی اسکیموں،صفائی ستھرائی اورامن وامان کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد ہوا ۔
ڈپٹی کمشنرمحمداشرف،ڈی پی اوراناطاہررحمان کے علاوہ سابق ممبران صوبائی اسمبلی خواجہ محمدوسیم بٹ،چوہدری بلال اکبر،رانامنان،سرداررمیشن سنگھ، اوڑہ،وی سی ویٹرنری یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدیونس،وی سی یونیورسٹی آف نارووال طارق محمودسمیت ہیلتھ،ہائرایجوکیشن،بلڈنگز،ہائی ویز،پبلک ہیلتھ،سپورٹس ودیگرمحکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال نے ضلع بھرمیں جاری ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ ساتھ رورل اورشہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدمات کے بارے بریفنگ دی،جبکہ ڈی پی او نارووال نے ضلع میں سیکورٹی اورآمن وامان کے حوالے سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کوتفصیل سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نیاجلاس کے دروان افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو پایہ تکمیل جلدازجلدپہنچانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کارلائیں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اورکوتاہی قابل برداشت نہیں،افسران شہریوں کی مشکلات کومدنظررکھیں۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نیکہاکہ حکومتی فنڈزعوام کی امانت ہیں انہیں کسی صورت خردبردکرنیکیکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں کہاکہ میری کوشش ہے کہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ صحت،زراعت،لائیوسٹاک ودیگرشعبہ جات میں ضلع نارووال ایک نمایاں طورپرابھرکرسامنے آئے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے یونین کونسل کی سطح سے لیکرشہری علاقوں کی سطح پرانتظامیہ کی طرف سے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ڈویپلمنٹ اورامن وامان کے سلسلہ میں کیے جانے والے امور پربھرپوراظہاراطمینان کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنارووال اورڈی پی اونارووال کی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے اجلاس کی دوران محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کوتلونڈی بھنڈراں ودیگرعلاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے جاری اسکیموں کوجلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے بالخصوص کوٹلی پلاٹ اورچرچ روڈ پرجاری کام کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران فل الفوراسکیم کومکمل کرنیکی ہدایت کی۔