جان ریمبو

جان ریمبو کا انڈسٹری میں امتیازی سلوک و ناانصافیوں کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکار افضال خان المعروف جان ریمبو نے ٹیلی وژن انڈسٹری میں فنکاروں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور کرداروں کی تقسیم کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں جان ریمبو نے ایک پروگرام میں فلم سے ٹیلی وژن کی جانب منتقلی کے بعد درپیش مسائل اور انڈسٹری میں کرداروں کی تقسیم سے متعلق گفتگو کی۔

اداکار نے کہا کہ اس وجہ سے میں ایسے سنجیدہ اور مضبوط کردار ادا کرنے سے محروم رہا جن کی مجھے خواہش تھی۔گفتگو کے دوران جان ریمبو نے کہا کہ ماضی میں جاوید شیخ اور ندیم بیگ جیسے اداکار کہانی کے مرکزی کرداروں میں نظر آتے تھے اور انہیں حقیقی معنوں میں کردار ادا کرنے کے مواقع ملتے تھے جبکہ مجھ جیسے نوجوان اداکاروں کو عموما رقص یا ایکشن مناظر تک محدود رکھا جاتا تھا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میرے لیے عمر اور تجربے کے اعتبار سے مضبوط اور سنجیدہ کردار ادا کرنے کا وقت آیا تو فلمی صنعت زوال کا شکار ہو چکی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیلی وژن انڈسٹری بھی مجھے میری صلاحیتوں کے مطابق کردار فراہم نہیں کر رہی۔

جان ریمبو نے یہ بھی کہا کہ میں آج بھی کام کرنے کی بھرپور توانائی رکھتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ مجھے ایسے معیاری اور باوقار کردار دیے جائیں جن کے ذریعے میں اپنی اداکاری کی مکمل صلاحیتوں کا اظہار کر سکوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں