• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
تمباکو نوشی

تمباکو نوشی ، دنیا بھر میں سالانہ 70 لاکھ اور پاکستان میں ایک لاکھ 60 ہزار اموات ہوتی ہیں، ماہرین

News Editor by News Editor
مارچ 26, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

کراچی (صحت ڈیسک)دل اور سینے کے امراض کے ماہرین نے کہا ہے کہ لڑکپن سے پڑنے والی ایک بری عادت تمباکو نوشی ہے، جس سے دنیا بھر میں سالانہ 70 لاکھ اور پاکستان میں ایک لاکھ 60 ہزار اموات ہوتی ہیں، دنیا بھر میں آئندہ چند سالوں تک اموات کی یہ شرح ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ، پاکستان میں تمباکو نوشی اور اس سے پیدا ہونیوالی پیچیدہ امراض کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے، مختلف اقسام کے کینسر تمباکو نوشی کے سبب ہوتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ تمباکو نوشی ترک کرنے کیلئے 6 ہفتے درکار ہوتے ہیں اور اس کیلئے رمضان المبارک ایک بہترین موقع ہے کہ ہم ہر طرح کے تمباکو سے چھٹکارہ حاصل کرکے اپنی ان بری عادات پر قابو پائیں۔انڈس ہسپتال کے شعبہ امراض سینہ کے سربراہ پروفیسر سہیل اختر نے کہا کہ رمضان المبارک ہم سب کیلئے بہترین موقع ہوتا ہے کہ ہم اپنی بری عادات ترک کردیں اور اچھی عادتوں کو اپنائیں، ایسی ہی ایک عادت تمباکو نوشی ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے، دنیا بھر میں پری وینٹیبل ڈیزیزز (روک تھام والی بیماریوں) میں سرفہرست ہے، تمباکو نوشی چاہے سگریٹ کی شکل میں ہو یا پان، گٹکہ، حقہ، بیڑی، شیشہ، نسوار اور چھالیہ کی شکل میں ہو، اس کے نقصاندہ ہونے میں کوئی تردد نہیں۔

انہوںنے کہا کہ تمباکو نوشی ہارٹ اٹیک، فالج اور بے شمار موذی امراض کا سبب بنتی ہے، سگریٹ نوشی کرنیوالے فرد کے اطراف موجود سب لوگ جو اس دھوئیں کو اپنے اندر لے جاتے ہیں، اس سے متاثر ہوسکتے ہیں، تمباکو ایک نشہ ہے، جس سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ڈاکٹر سہیل نے تمباکو نوشی کرنیوالے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کو غنیمت جان کر اس بات کا تہیہ کریں کہ اس ماہ مقدس میں وہ اس بری عادت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ ظاہر ہے 15، 16 گھنٹے انسان اگر کھانا پینا چھوڑ سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے افراد پورا رمضان سگریٹ نہیں پیتے تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ اسے پوری زندگی کیلئے ترک کردیا جائے، اگر آپ کو سگریٹ چھوڑنا مشکل لگتا ہے تو پھر ایک ہفتے کا ٹارگٹ بناکر تھوڑے تھوڑے سگریٹ کم کرتے ہوئے رمضان المبارک کے پہلے دن یا شروع کے ہفتے میں ٹارگٹ بنائیں کہ وہ اسے ہمیشہ کیلئے ترک کردیںگے، اس کے جو فوائد حاصل ہوں گے اس کے اثرات پوری زندگی محسوس کریں گے۔قومی ادارہ برائے امراض قلب کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سہیل خان نے بتایا کہ رمضان میں اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی عبادت ہے، جس طرح رمضان ہمیں اپنا نفس کنٹرول کرنا سکھاتا ہے، اسی طرح یہ ایک بہت اچھا موقع ہوتا ہے کہ ہم سگریٹ جیسی بری عادت سے چھٹکارا حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم رمضان میں 14 سے 16 گھنٹے کھانا پینا چھوڑتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ تمباکو نوشی جیسی بری عادت سے نجات حاصل نہ کرسکیں، تمباکو نوشی بھی انسان کی نفس کی چاہت ہے یا جسے ایڈکشن کہتے ہیں، رمضان اسے کنٹرول کرنے کا ایک اچھا موقع ہے جس میں ہم بری عادت کو ترک کردیں۔ڈاکٹر سہیل خان نے کہا کہ سگریٹ نوشی دل کے امراض کی سب سے بڑی وجہ ہے، اسی طرح کینسر کا سبب بھی بنتا ہے، دنیا بھر میں اس سے سالانہ 70 لاکھ اور پاکستان میں ایک لاکھ 60 ہزار اموات ہوتی ہیں، دنیا بھر میں آئندہ چند سالوں تک اموات کی یہ شرح ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، پاکستان میں تمباکو نوشی اور اس سے پیدا ہونیوالی پیچیدہ امراض کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے، مختلف اقسام کے کینسر تمباکو نوشی کے سبب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصل 6 ہفتے ہوتے ہیں، اسے پورا کرنا ہوتا ہے، رمضان کے 4 ہفتے ہوتے ہیں، اس کے ساتھ پہلے 2 ہفتے یا رمضان کے بعد 2 ہفتے ملاکر آپ اس بری عادت سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امواتتمباکو نوشیرمضان
Previous Post

کورونا وائرس کے89 نئے کیس رپورٹ ،19کی حالت تشویشناک

Next Post

کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

News Editor

News Editor

Next Post
ایل پی جی

کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading