اداکار نعمان اعجاز

بیٹے کی شوبز میں آمد پر خوش نہیں تھا، اداکار نعمان اعجاز

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے بیٹے زاویار نعمان شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں۔زاویار نعمان کا شمار ابھرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے والد کے ہمراہ بھی کام کر چکے ہیں اور ان کے متعدد ڈراموں کو کافی پسند بھی کیا گیا۔

تاہم حال ہی میں نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا اداکاری نہ کرے لیکن ان کا بیٹا پہلے ہی اداکار بننے کا فیصلہ کر چکا تھا۔نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ جب ان کے بیٹے نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تو وہ بیٹے کے فیصلے پر جذباتی ہوگئے تھے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں نام اور پیسا کمانا آسان کام نہیں، یہ مشکل ترین فیلڈ ہے، اسی وجہ سے وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اس شعبے میں نہ آئے۔اداکار کے مطابق انہوں کبھی نہیں چاہا تھا کہ ان کا بیٹا اداکار بنے اور نہ ہی انہوں نے کبھی بیٹے کو ایسی ترغیب دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں