بشری انصاری

بیٹی کی شادی میں ہم سے بڑی غلطی ہوئی، بشری انصاری کا اعتراف

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ رشتہ طے کرتے وقت ان سے ایک بڑی غلطی ہوئی، جس کا احساس بعد میں ہوا۔بشری انصاری حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی بیٹیوں کی پرورش، ان پر عائد پابندیوں اور شادی کے معاملے میں اختیار کیے گئے اپنے انداز پر کھل کر بات کی۔

ادا کارہ نے اپنے دل کا حال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی کا تجربہ بہت برا رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی اس معاملے میں زخم کھا چکی ہوں اور میری بیٹی کی شادی کا تجربہ کافی تکلیف دہ رہا ہے۔انہوں نے کہا، ہم نے اپنی بیٹی کے لیے مناسب رشتہ تلاش کرتے ہوئے غلطی کی۔

میں لڑکے کو اس کے خاندان یا مالی حالات کی بنیاد پر جانچ نہ سکی۔ میں نے سوچا کہ وہ اچھی گفتگو کرتا ہے، اس کا خاندان پڑھا لکھا ہے، اس لیے وہ اچھا لڑکا ہوگا۔انہوں نے مزید انکشاف کیا، میری بیٹی نریمان نے بھی مجھے بتایا تھا کہ جب میں اس لڑکے سے اس کی مالی حالت کے بارے میں پوچھتی تھی تو وہ ناراض ہو جاتا تھا۔ حقیقت میں یہ ایک بڑا خطرے کا اشارہ تھا، لیکن ہم نے اسے نظر انداز کر دیا کیونکہ ہمیں ڈر تھا کہ کہیں یہ رشتہ ختم نہ ہو جائے اور یہی ہماری سب سے بڑی بھول ثابت ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں