آمنہ انعام

بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئی

لاہور (کلچرل رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ مختلف ثقافتی، سماجی اور فلاحی تقریبات میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔ ان کی پاکستان آمد پر فیشن، شوبز اور سماجی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ نوجوان فیشن ڈیزائنرز اور ماڈلز کے لیے بھی انہیں ایک بڑی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

آمنہ انعام گزشتہ چند برسوں کے دوران عالمی فیشن انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنا چکی ہیں۔ وہ اب تک لندن فیشن ویک ۔پیرس فیشن ویک میلان اور دبئی فیشن ویک سمیت دنیا کے بڑے فیشن پلیٹ فارمز پر اپنے ملبوسات کی کامیاب نمائش کر چکی ہیں۔

جبکہ ان کو نیویارک فیشن ویک میی ان کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا حال ہی میں ایمبیسی آف پاکستان کی طرف سے ان ڈریس کو سہراہا گیا جبکہ پاکستان بھارت اور دیگر بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار ماڈلز بھی ان کے ملبوسات کی نمائش کر چکے ہیں حال ہی میں معروف اداکار عمران عباس بھارتی گلوکار گورو رندھاوا کیمی مس یونیورس ھرناز سندھو ان کے ملبوسات زیب تن کر کے ماڈلنگ کی جبکہ ان کے ڈیزائن کو بین الاقوامی سطح پر نہ صرف پذیرائی ملی بلکہ پاکستانی ثقافت اور مشرقی روایات کی خوبصورت عکاسی پر بھی خوب سراہا گیا۔

ذرائع کے مطابق آمنہ انعام اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران مختلف فلاحی اداروں، خواتین کی فلاح و بہبود سے متعلق پروگرامز اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بے پناہ ٹیلنٹ سے بھرپور ملک ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہوئے عالمی سطح پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے ڈیزائنز میں پاکستانی ثقافت، روایتی رنگوں اور مشرقی مغربی طرز کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور خوبصورت تشخص سامنے آسکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی فیشن شوز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ مستقبل میں بھی پاکستانی فیشن انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر مزید متعارف کروانے کے لیے کام جاری رکھیں گی۔ آمنہ انعام نے نوجوان ڈیزائنرز کو مشورہ دیا کہ وہ جدید تقاضوں کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافتی شناخت کو بھی برقرار رکھیں کیونکہ یہی چیز عالمی سطح پر انہیں منفرد بناتی ہے۔
فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ آمنہ انعام کی کامیابیاں پاکستانی فیشن انڈسٹری کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ان کے بین الاقوامی فیشن ویکس میں شرکت سے نہ صرف پاکستانی ڈیزائنز کو عالمی مارکیٹ میں جگہ مل رہی ہے بلکہ ملک کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہو رہا ہے۔ مختلف شوبز شخصیات اور سماجی حلقوں نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آمنہ انعام نوجوان نسل کے لیے محنت، صلاحیت اور کامیابی کی روشن مثال ہیں۔ جبکہ آمنہ انعام فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں