نریندر مودی

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت

نئی دہلی (انٹرنیشنل نیوز )بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات 13 فروری کو متوقع ہے، ان کی امریکی کارپوریٹ لیڈروں اور کمیونٹی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی کے لیے عشائیے کا اہتمام بھی کر سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 12 فروری کی شام کو واشنگٹن پہنچیں گے اور وہ 14 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان 27 جنوری کو ٹیلی فونک رابطہ بھی ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں