تامل ناڈو

بھارت، تامل ناڈو کے نئے وزیراعلی وجے نے شراب پر پابندی لگادی

نئی دہلی(انٹرنیشنل نیوز ) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلی اداکار جوزف وجے نے ریاست میں شراب پر پابندی عائد کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف وجے نے ریاست بھر میں مندروں، اسکولوں اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے اندر 717 سرکاری شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دکانیں تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کے ذریعے چلائی جاتی ہیں جنہیں دو ہفتوں کے اندر بند کرنے کا حکم دیا گیاہے۔ واضح رہے ریاستی انتخابات میں وجے کی ‘ٹی وی کے’ پارٹی 108 نشستیں حاصل کرتے ہوئے واحد بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔ 234 کے ایوان میں اکثریت کے لیے انہیں118 نشستیں درکار تھیں جو کہ انہیں حلیف جماعتوں کی مدد سے حاصل ہوئیں جس کے بعد جوزف وجے وزیراعلی بننے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں