نیوز ڈیسک

بھارت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد ” معیاری جغرافیائی ناموں” کی مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک)بھارت کی وزارت داخلہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ متنازع سرحدی علاقوں اور چین کے زیر انتظام علاقوں میں 28 علاقوں کے معیاری ناموں کا تعین کیا گیا ہے اور بھارت کے سرکاری نقشے میں انہیں شامل بھی کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِینگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں اس معاملے پر کہا کہ چین، بھارت کی جانب سے یک طرفہ اور غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے نام نہاد “مرکزی زیرِ انتظام علاقے لداخ” کو کبھی تسلیم نہیں کرتا اور بھارت کی جانب سے نام نہاد “معیاری جغرافیائی ناموں” کے اعلان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام غیر قانونی اور بے اثر ہے اور اس سے اس تاریخی حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی کہ چین بھارت سرحد کے مغربی حصے کا علاقہ ہمیشہ سے چین کا حصہ رہا ہے۔

4 تبصرے ”بھارت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد ” معیاری جغرافیائی ناموں” کی مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ“

  1. It iss appropriate timke to make some plans for the longer term and it is time to be happy. I’ve read this put uup and if I may justt I dezire to coinsel you somje attention-grabbing thing or tips. Peraps youu ccould wite neext articles referring to this article. I want to learn more things approximately it! auroravpn My web blog :: Aurora VPN

اپنا تبصرہ لکھیں