کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ نمرا خان نے حال ہی میں اپنے وزن میں اضافے کے حوالے سے درپیش ذہنی دباﺅ اور اپنے شوہر کے ردِعمل کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران نمرا خان نے کہا کہ میری حال ہی میں شادی ہوئی ہے، اس لیے میں خوشی خوشی کھا رہی ہوں اور وزن بھی بڑھ رہا ہے لیکن میرے شوہر ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ آپ جو چاہیں کریں، بس خوش رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ میرے شوہر وزن کے حوالے سے دبا ﺅنہیں ڈالتے، تاہم میں خود اپنے وزن کے بارے میں حساس ہوں۔نمرا خان کے مطابق میں اپنے وزن کے باعث بعض اوقات پریشان اور افسردہ ہو جاتی ہوں، میں اس بارے میں بہت زیادہ سوچتی ہوں، لیکن میرے شوہر مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے لیے اہداف مقرر کروں اور ایک صحت مند معمول اپناﺅں، اگر آپ مستقل مزاجی سے صحت مند روٹین اختیار کریں تو نتائج ضرور سامنے آتے ہیں، میں اسکیپنگ اور زومبا کرتی ہوں تاہم حالیہ عرصے میں میرا وزن مزید بڑھا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے بارے میں سوچ کر مجھے پریشانی ہوتی ہے اور اس کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔