شاہد آفریدی

بنیان المرصوص صرف ایک آپریشن نہیں تھا،شاہد آفریدی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں اور ارادے پکے ہوں اللّٰہ اسے پسند کرتا ہے۔اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج نفرت نہیں امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک دیوار بن جاتی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں ہوتی ہے۔
٭٭٭٭٭

3 تبصرے ”بنیان المرصوص صرف ایک آپریشن نہیں تھا،شاہد آفریدی

  1. Hey! Someone in my Facebook group shared this website with us so I came to check it out. I’m definitely loving the information. I’m book-marking and will be tweeting this to my followers! Great blog and brilliant style and design.

    https://worldwideautodealers.com

اپنا تبصرہ لکھیں