ڈھاکہ(سپورٹس نیوز)پاکستان ٹیسٹ سکواڈ نے بنگلا دیش پہنچنے کے بعد ڈھاکہ میں پہلا پریکٹس سیشن منعقد کیا جس میں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی اور امام الحق پر مشتمل ہے۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوں گے۔ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کوبنگلا دیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔