ممبئی (سپورٹس نیوز)بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیلنے والے جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل 2026 کا سیزن انتہائی مایوس کن رہا۔
جسپریت بمراہ ٹورنامنٹ میں ہر وکٹ کے لئے 100 سے زائد رنز دینے والے پہلے بالر بن گئے، بمراہ نے ممبئی انڈینز کے لیے 13 میچوں میں 8.37 کے اکانومی ریٹ سے 294 رنز دئیے۔بھارتی پیسر جسپریت بمراہ آئی پی ایل کے 13 میچوں میں صرف 4 وکٹیں حاصل کر سکے، جسپریت بمراہ سیزن کے کسی بھی میچ میں ایک سے زیادہ وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
آئی پی ایل 2026 میں جسپریت بمراہ کی بالنگ اوسط 102.50 اور اسٹرائیک ریٹ 73.50 رہا۔بمراہ کا ریکارڈ 40 اوورز کی کم از کم اہلیت کے معیار کو بنیاد بنا کر نکالا گیا، مخالف بیٹرز نے بمراہ کے خلاف خطرہ مول لینے کے بجائے دفاعی حکمت عملی اپنائی۔ممبئی انڈینز کے دیگر بالرز کی جانب سے رنز لٹانے کے باعث بیٹرز نے بمراہ کو احتیاط سے کھیلا، وکٹیں نہ ملنے کے باعث جسپریت بمراہ کی بالنگ اوسط میں غیر معمولی اضافہ ہوا، تاہم خراب ریکارڈ کے باوجود جسپریت بمراہ بیشتر میچوں میں رنز کی رفتار کو روکنے میں کامیاب رہے۔