بل گیٹس

بل گیٹس کی بیٹی مشکل میں آگئیں،کوکی اسٹفنگ کے الزامات پر 20 سال قید کا خطرہ

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)مائیکروسافٹ کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی فیبی گیٹس اپنی ڈیجیٹل شاپنگ اسٹارٹ اپ کمپنی فیا سے متعلق کوکی اسٹفنگ کے الزامات کے باعث تنازع کی زد میں آگئیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیبی گیٹس نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی اپنی سابق ساتھی صوفیا کیانی کے ساتھ مل کر فیا قائم کی تھی، جو صارفین کو آن لائن خریداری کے دوران مختلف مصنوعات اور ڈسکاﺅ نٹ آفرز تلاش کرنے میں مدد دیتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فیا پر الزام ہے کہ اس کے بعض فیچرز صارفین کے برازر میں ایسی کوکیز شامل کرتے تھے جن کے ذریعے کمپنی کو ان آن لائن خریداریوں کا کریڈٹ اور کمیشن بھی مل سکتا تھا جن میں اس نے حقیقتا صارف کو متعلقہ اسٹور تک نہیں پہنچایا تھا۔اس عمل کو کوکی اسٹفنگ کہا جاتا ہے اور بعض حالات میں اس سے متعلق فراڈ کے الزامات سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

امریکی قانونی ماہرین کے مطابق متعلقہ وفاقی جرائم ثابت ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ سزا 20 سال قید تک ہو سکتی ہے، تاہم فیبی گیٹس کو ایسی سزا سنائے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ فیا نے ابتدائی طور پر معاملے کو تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلے کا علم ہونے کے بعد متعلقہ فیچرز کو ہٹا دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق متنازع فیچرز بند ہونے کے بعد فیا کی اوسط یومیہ آمدنی تقریبا 80 ہزار ڈالر سے کم ہو کر 10 ہزار سے 28 ہزار ڈالر کے درمیان رہ گئی۔ان کی ٹیکنالوجی کی مہارت پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے جب اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سابق ساتھیوں نے دعوی کیا کہ وہ اچھی کوڈر کے طور پر نہیں جانی جاتی تھیں۔

سابق ساتھی کے مطابق انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ہیومن بائیولوجی میں تعلیم حاصل کی تھی۔ اس ڈگری کے لیے کمپیوٹر سائنس کی کلاسز لینا لازمی نہیں تھا اور فوبی نے مبینہ طور پر ایڈوانس کوڈنگ کورسز بھی نہیں کیے۔ان کا کہنا تھا کہ جب فیبی اور صوفیہ نے اپنے اسٹارٹ اپ فیا کے منصوبے کا اعلان کیا تو بعض کمپیوٹر سائنس طلبہ نے بھی ان کی کوڈنگ کی صلاحیت پر سوالات اٹھائے تھے۔ بعد ازاں فیبی نے اسٹینفورڈ میں اپلائیڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انٹرپرینیورشپ کی ایک کلاس ضرور لی تھی، جس نے بعد میں فیا کے قیام میں کردار ادا کیا۔

17 تبصرے ”بل گیٹس کی بیٹی مشکل میں آگئیں،کوکی اسٹفنگ کے الزامات پر 20 سال قید کا خطرہ“

  1. Ich verbringe bald einen freien Tag in Alicante und bin ohne Mietwagen unterwegs. Meine Unterkunft liegt beim Bahnhof. Morgens mochte ich durch die Altstadt gehen, spater am Wasser sitzen und zwischendurch etwas essen. Fur den Morgen wunsche ich mir einen Spaziergang mit etwas Ruhe vor dem gro?ten Andrang. Die kleinen Gassen oberhalb des Zentrums klingen schon; ich wei? nur nicht, ob sie in der Mittagshitze angenehm sind. Bei der Suche nach [url=https://inselurlaub.top]alicante santa cruz[/url] habe ich ein paar Karten und Beschreibungen gefunden. Vor Ort ist die Frage fur mich eher, wie man die Wege sinnvoll legt und wo man unterwegs eine Pause einlegt. Ist ein Rundgang durch die Altstadt am fruhen Morgen angenehmer als am Nachmittag? Ein langer Strandtag ist nicht geplant; eine Stunde am Wasser wurde mir reichen. Das Castillo ware nur dann eine Option, wenn der Weg und die Temperaturen noch passen. Ich wurde den zusatzlichen Anstieg nur bei angenehmem Wetter machen. Lieber sehe ich weniger Orte und habe dafur Zeit, die Stadt wirklich wahrzunehmen. Falls ihr Alicante ohne Auto besucht habt: Wo habt ihr mittags pausiert, und welcher Abschnitt war zu Fu? besonders lohnend? Hinweise zu Schatten und Steigungen waren hilfreich. Fur den Ruckweg ware auch eine kurze Fahrt mit offentlichen Verkehrsmitteln denkbar. Mich interessiert vor allem, was ihr beim nachsten Besuch anders planen wurdet.

اپنا تبصرہ لکھیں