اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بجٹ 2026۔27پرقومی اقتصادی کونسل(این ای سی) کا اجلاس آج پیر کو ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرا اعلی شامل ہیں۔این ای سی اجلا س کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں رواں مالی سال 2025۔26 کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا،صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پلان پر پریزینٹیشن اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ وفاقی اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے اہم معاشی اہداف کی منظوری بھی دی جائے گی۔
صوبوں کے اہم سماجی و معاشی اعشاریوں پر پریزینٹیشن اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ آئندہ مالی سال 2026۔27 کے پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا،رواں مالی سال 2025۔26 کے پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا،یکم اپریل2025 سے31 مارچ 2026 تک سی ڈی ڈبلیو پی کی پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے گی۔ یکم اپریل 2025 سے31 مارچ 2026 تک اسکیموں کی سی ڈی ڈبلیو پی اورایکنک سے منظوری کی رپورٹ پیش ہوگی۔اجلاس میں میگا منصوبوں کی مانیٹرنگ اور ایویلویشن رپورٹ پیش کی جائے گی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اجلاس کے ابتدا میں پریزینٹیشن دیں گے۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم ہاوس میں سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔