لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم سرگرم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کل کئی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
لاہور میں بھی آج بارش کا کوئی امکان نہیں، مگر کل مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی یا درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔