بابراعظم

بابراعظم گھٹنے کی انجری کا شکار، بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

ڈھاکہ(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دھچکا، قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بیان کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے آﺅٹ ہوگئے ، وہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے دستیاب نہیں ہیں ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل بابر اعظم کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا انجری کس نوعیت کی ہے، اس کے بعد ہی انہیں پریکٹس کی اجازت دی جائے گی جب کہ ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بابر اعظم پوری سیریز سے باہر ہوں گے یا نہیں۔

رپورٹس کے مطابق بابر اعظم پیر کو پی ایس ایل فائنل کے چند گھنٹوں بعد بنگلادیش پہنچے تھے اور دو روز تک ٹیم کے ساتھ پریکٹس بھی کرتے رہے تاہم جمعرات کو انہیں بائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا، جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے انہیں پہلے ٹیسٹ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں