سلمان علی آغا

ایک دن میں ہزار گیندیں کھیلتا ہوں، سلمان علی آغا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک دن میں 100 گیندیں کھیلتے ہیں۔ایک انٹرویو میں ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ میں جون جولائی میں صبح دو سے تین گھنٹے اور شام میں بھی دو سے تین گھنٹے بیٹنگ پریکٹس کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران 1000 گیندیں تو کھیل ہی لیتا تھا اس سے کم نہیں ہوتی ہوں گی۔بھارتی ٹیم سے ہینڈ شیک کے معاملے پر سلمان علی آغا نے کہا کہ پریس کانفرنس اور ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں بھارتی کپتان نے ہاتھ ملایا تھا لیکن جب ٹاس کے لیے جارہا تھا تو نارمل تھا پھر میچ ریفری مجھے سائیڈ میں لے کر گئے اور بتانے لگے کہ ہینڈ شیک نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے کہا کہ اگر ہاتھ نہیں ملائیں گے تو نہ ملائیں مجھے کونسا شوق ہے۔

ٹی 20 کپتان نے کہا کہ میچ ختم ہوا ہم ہار گئے تھے پھر پویلین کی جانب ہینڈ شیک کے لیے جانے لگے تو انہوں نے تب بھی ہاتھ نہیں ملایا۔سلمان علی آغا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ٹھیک ہے ہم ایک ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، بچے اس چیز کو دیکھتے ہیں جب آپ رول ماڈل ہوتے ہیں تو اس طرح کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں