کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاروں ایمن خان اور منال خان نے سابق ملازم علی حامد کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ رویے کے الزامات سامنے آنے پر اپنے تمام ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی کردی۔
علی حامد نامی ایک صارف نے ایمن اور منال پر غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے اور وقت پر تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کیاتھا۔
تاہم اب علی حامد نے انسٹاگرام پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی اور بتایا کہ اب مجھ سمیت تمام ملازموں کے بقایاجات ادا کردیئے گئے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے اپنی اس انسٹا پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔