ایشیا کپ: بھارتی میڈیا کا متنازعہ دعویٰ، پاکستان ٹیم پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

بھارت ایک بار پھر کھیل کو سیاست سے جوڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کہا گیا کہ ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے بعض ضابطہ اخلاق اور ٹورنامنٹ قوانین کی خلاف ورزی کی۔ مزید یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ قومی ٹیم نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں میچ میں تاخیر ہوئی۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا پروٹوکول اور رویے سے متعلق متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

2 تبصرے ”ایشیا کپ: بھارتی میڈیا کا متنازعہ دعویٰ، پاکستان ٹیم پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

اپنا تبصرہ لکھیں