تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کے حق دفاع کےخلاف یورپی بیان منافقانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے، یورپی یونین کوقانون کی حکمرانی اور اقوام متحدہ کے اصولوں پرقائم رہناچاہیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی یونین غیر قانونی حملوں کا جواب دینے والے ممالک کو مورد الزام ٹھہرانا بند کرے، غیرقانونی حملوں کے لیےاستعمال ہونے والے اڈوں، عسکری وسائل کو نشانہ بنانا حق دفاع ہے، یاستوں کی ذمےداری ہےکہ وہ اپنی سرزمین یا وسائل دوسرے ممالک پرحملےکے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ر اعتماد کا فقدان، لبنان میں امریکی اور اسرائیلی اقدامات کی مسلسل تبدیلیاں سفارتی عمل میں تاخیرکا سبب ہیں، لبنان میں جنگ بندی امریکاکے ساتھ جنگ کے خاتمے کے کسی بھی معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔