اسماعیل بقائی

ایران کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

تہران(انٹرنیشنل ںیوز)ایران نے کوئٹہ میں ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بین الاقوامی ذمہ داری سمجھتا ہے۔اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہاکہ کوئٹہ میں ہوئی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی ، جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میں ایران اور روس کے سفارتخانوں نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں