صدر ٹرمپ

ایران کو 300 ملین ڈالر ادا ئیگی کی خبر جھوٹی ہے،ڈیموکریٹس کی جانب سے پھیلائی گئی ،صدر ٹرمپ

واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی جانب سے ایران کو 30 کروڑ ڈالر دئیے جانے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیک نیوز ہے، یہ من گھڑت خبر ڈیموکریٹس کی جانب سے پھیلائی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اتفاق کر لیا ہے کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، وعدوں پر عملدرآمد سے پہلے ایران کو پابندیوں میں ریلیف نہیں ملے گا، ایران کے معاملے پر اتحادیوں سے مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہونے کی امید ہے، اہم بات یہ ہے کہ تیل کی قیمت گر رہی ہے، اسٹاک اوپر جارہے ہیں، دستخط کے بعد ایران ڈیل کا مسودہ جاری کریں گے۔ جمعہ کو آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر جہازوں کی نقل و حرکت شروع ہوگئی ہے، تیل سے لدے کئی جہاز آبنائے ہرمز سے باہر نکل رہے ہیں، بحری جہاز جنوبی راستہ اختیار کررہے ہیں جو محفوظ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں