صدر ٹرمپ

ایران سے 100 فیصد مناسب جواب چاہتے ہیں، پہلے معاہدے پر دستخط پھر ریلیف کا سوچوں گا،صدر ٹرمپ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے 100 فیصد مناسب جواب چاہتے ہیں، ایران سے جواب نہ آیا تو کارروائی ہوگی، امریکا نے ایران کو میدان جنگ میں شکست دی،ایران پہلے معاہدے پر دستخط کرے، پھر ریلیف کا سوچوں گا، ایران کا معاملہ اِدھر یا ادھر صورت میں حل کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایک شکست خوردہ ملک ہے، ہم اب ایسے لوگوں سے بات کررہے ہیں جو سمجھدار ہیں، یہ ان لوگوں سے زیادہ بہتر ہیں جو اب ہم میں نہیں ہیں، امید ہے کہ یہ لوگ ڈیل کرلیں گے، اگر ہمیں درست جواب نہیں ملتا تو ہم فورا ایکشن لیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں 100 فیصد درست جواب چاہیے، میں کبھی نہیں تھکتا، ایران کے جواب کا چند دن تک انتظار کریں گے، 2 روز انتظار کرکے لوگوں کی جان بچانا اچھا عمل ہے، جب تک وہ دستخط نہ کردیں، کوئی ریلیف نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت میں بھی جلد بڑی کمی ہوگی، ترک صدر سے اچھی گفتگو ہوئی۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیوبا کے پاس زندہ رہنے کی اشیا نہیں ہیں، کیوبا کے عوام شاندار، بہت سے میرے دوست ہیں، کیوبا کے عوام کو مدد کی ضرورت ہے، امریکا کیوبا کے عوام کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں