تہران(انٹرنیشنل نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کا ملک ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، خطے میں عدم استحکام کا ذمے دار اسرائیل ہے۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے امریکا سے مذاکرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ذلت کے ساتھ سفارتکاری کے عمل میں شریک نہیں ہے۔ ہمیں دنیا کی سب سے مضبوط طاقت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کی مشکلات کا علم ہونا چاہیے۔ انہوں نےکہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم لڑیں بھی اور یہ بھی سمجھیں کہ لڑائی کے بعد سب کچھ پہلے جیسا ہوگا۔