اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران امریکا معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بارپھرکردکھایا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بارپھرکردکھایا، اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے لئے کردکھایا۔یاد رہے کہ امریکا ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا۔