ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار اپنی حالیہ ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ کے ذریعے شائقین کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ناقدین کے مطابق یہ فلم مزاح اور خوف کے نام پر ایک ایسا تجربہ ہے جو ناظرین کو ہنسانے کے بجائے اکتاہٹ کا شکار کر دیتا ہے۔
فلم کی ابتدا میں مزاحیہ انداز میں پیش کی جانے والی یہ کہانی جلد ہی کمزور اسکرپٹ اور غیر موثر مزاح کی وجہ سے اپنی گرفت کھو دیتی ہے۔فلم میں کردار مسلسل چیخ و پکار اور غیر ضروری حرکات کے ذریعے مزاح پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن یہ انداز ناظرین کو متاثر کرنے کے بجائے انہیں الجھن میں ڈالتا ہے۔
فلم میں مزاح پیدا کرنے کے لیے پرانے اور گھسے پٹے فارمولوں کا سہارا لیا گیا ہے۔پاریش راول، راجپال یادو اور لیجنڈری اداکار اسرانی (اپنی آخری فلم میں)جیسے منجھے ہوئے فنکاروں کی موجودگی کے باوجود مکالمے اور سچویشنز ہنسانے میں ناکام رہیں۔اکشے کمار نے ہمیشہ کی طرح بھرپور توانائی دکھانے کی کوشش کی، لیکن کمزور اسکرپٹ کی وجہ سے ان کی محنت رائیگاں گئی۔
https://shorturl.fm/RHvj3