ملتان (تعلیم ڈیسک )ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس غلام حسین کھوسہ نے کہا ہے کہ طلبہ کی داخلہ سے لے کر ڈگری حاصل کرنے تک کی رہنمائی کے لیے ملک بھر میں سوئفٹ سینٹرز کی ریجسٹریشن کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کی اخری تاریخ 07 جولائی 2023 ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ان سہولت سینٹرز کے قیام کا مقصد نہ صرف طلبہ کو ان کی دہلیز تک معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ طلبہ کے مسائل بھی فوری حل ہو سکیں اج کے اس دور میں جہاں مہنگائی کی وجہ تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے.
وہاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سویفٹ سینٹر قائم کرنے جا رہی ہے تاکہ طلبہ کو اپنے مسائل کیحل کے لیے ریجنل کیمپس کی بجائے اپنے قریب ترین سہولت مراکز سے اپنے مسائل کو فوری حل کروا سکیں۔ ان سوئفٹ سنٹرز کی رجسٹریشن بارے میں مزید معلومات 061۔9220201۔ 061ـ9330410 سے بھی لی جا سکتی ہیں۔